05 مئی ، 2013
ممبئی…انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے، ممبئی ، چنئی، راجستھان اور پونے کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی ۔ممبئی میں ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے تین بجے شروع ہوگا جس میں ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ چنئی کے 11 میچز کے بعد 18 جبکہ ممبئی کے 10میچز کے بعد 10 ہی پوائنٹس ہیں۔ دوسرا میچ رات ساڑھے 7 بجے راجستھان رائلز اور پونے واریرز کے درمیان ہوگا۔ راجستھان نے 10 میچز کھیلے اور اس کے 12 پوائنٹس ہیں جبکہ 11 میچز کے بعد 4 پوائنٹس کے ساتھ پونے کی ٹیم آخری نمبر پر ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔