پاکستان
07 مارچ ، 2012

وزیراعلیٰ کس کا ہوگا فیصلہ ایم ایم اے کی بحالی سے قبل ہونا چاہیئے، منور حسن

وزیراعلیٰ کس کا ہوگا فیصلہ ایم ایم اے کی بحالی سے قبل ہونا چاہیئے، منور حسن

پشاور…جماعت اسلامی کے امیرمنورحسن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی سے قبل ان وجوہات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔جن کے باعث ایم ایم اے بدحال ہوئی، نشستوں کی تقسیم اور وزیر اعلیٰ کس کا ہوگا۔یہ فیصلہ بھی ایم ایم اے کی بحالی سے پہلے ہونا چاہئے۔منور حسن پشاور میں جماعت اسلامی خیبرپختونخوا اور فاٹاسے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے نامزد امیدواروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ارادوں سے نظر آرہاہے کہ عام انتخابات 2013میں ہونگے۔ منورحسن نے کہاکہ تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور جماعت اسلامی آئندہ انتخابات کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔ تاہم یہ سب رابطے ابتدائی نوعیت کے ہیں اور کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا درست ہوگا کہ بلوچستان کے بارے میں امریکہ اور اسلام آباد کی پالیسی ایک جیسی ہے۔

مزید خبریں :