پاکستان
07 مارچ ، 2012

وحیدہ شاہ کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی ہڑتال کرے گی

وحیدہ شاہ کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی ہڑتال کرے گی

اسلام آباد…الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے پی ایس 53 کے ضمنی الیکشن کالعدم اور وحیدہ شاہ کو2سال کے لئے نااہل قرار دینے کے خلاف پیپلز پارٹی نے ٹنڈومحمد خان میں شٹر ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور ٹنڈو محمد خان میں کل مکمل ہڑتال ہو گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ پی ایس 53کے ضمنی انتخابات میں انتخابی عملے کو تھپر مارنے پر وحیدہ شاہ کو دو سال کے لیے نااہل قرار دیتے ہوئے پی ایس 53 کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

مزید خبریں :