دنیا
07 مئی ، 2013

برازیل میں منشیات کے اسمگلر کو ہلاک کرنے کی وڈیو جاری

برازیل میں منشیات کے اسمگلر کو ہلاک کرنے کی وڈیو جاری

برازیلیہ… برازیل میں پولیس کی کارروائی میں ہیلی کاپٹرکی فائرنگ سے منشیات کے اسمگلر کو ہلاک کرنے کی وڈیومنظر عام پر آگئی ۔برازیل میں گزشتہ سال ہیلی کاپٹر کے ذریعے منشیات کے انتہائی مطلوب اسمگلر مارسیو پریرا کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ اس کارروائی کی وڈیو اس سال 5مئی کو ایک مقبول ٹیلی ویژن پرپیش کی گئی۔وڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد نئے سوالات جنم لے رہے ہیں ، اور اس کے خلاف خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گنجان آباد علاقے میں دوڑتی ہوئی کار کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں کئی گولیاں عمارتوں اور گھروں میں بھی لگی تھیں ۔

مزید خبریں :