07 مارچ ، 2012
پشاور…خیبرپختون خوا میں مقیم افغان مہاجرین کے خاندانوں کا سروے جاری ہے۔ اب تک دس سے زیادہ افغان مہاجر کیمپوں میں سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا میں مقیم افغان مہاجرین کے خاندانوں کا سروے فروری کے پہلے ہفتے شروع کیا گیا، جو مارچ کے وسط تک جاری رہے گا۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختون خوا میں 73 افغان مہاجر کیمپ ہیں۔ جن میں سے دس سے زیادہ افغان مہاجر کیمپوں میں سروے مکمل ہو گیا ہے۔ جس میں چالیس ہزار خاندانوں کا رکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ افغان کمشنریٹ پشاور کے تحت جاری سروے میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجر کیمپوں کا رکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔