07 مارچ ، 2012
لاہور…جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے پولنگ اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنانے والی وحیدہ شاہ کے کیس کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ الیکشن کمیشن کے آزادانہ اور منصفانہ کردار سے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے آئین و قانون کی عمل داری قائم ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان سیاسی قوتوں کیلئے بھی ایک پیغام ہے جو انتخابات میں دھونس دھاندلی اور غیر قانونی ذرائع سے نشستیں حاصل کرتے ہیں،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرتے ہوئے شفاف انتخابات منعقد کرائے گا۔