07 مارچ ، 2012
اسلام آباد…وزیرخارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کے معاملے پرپارلیمنٹ کا اجلاس جلد بلایا جائے گا ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خارجہ پالیسی بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جارہا ہے۔اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے میں کچھ تاخیر سینیٹ الیکشن اور اس سے پہلے 20ویں ترمیم کی منظوری کے باعث ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو خارجہ پالیسی بنانے کا اختیار دیا جارہا ہے، یہ اختیار ایگزیکٹیو ز نے اپنی مرضی سے پارلیمنٹ کو دیا ہے اور یہ نئی ابتدا ہے جس سے پارلیمانی ادارے مضبوط ہوں گے۔