پاکستان
07 مارچ ، 2012

لاہور:شکل کی مماثلت پر شناختی کارڈ بلاک ،شہری ووٹر لسٹ سے باہر

لاہور…لاہورمیں نادرا سسٹم نے شکل کی مماثلت پر ایک شہری کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جس سے شہری کا نام نئی ووٹر لسٹ میں شامل ہونے سے رہ گیا۔اقبال ٹاوٴن لاہور کے ضامن عباس نے نئی ووٹر لسٹ میں اپنا نام چیک کرنے کے لیے ایس ایم ایس کیا تو جواب ملا کہ اسکا ریکارڈ موجود نہیں اور شناختی کارڈ بلاک ہے، نادرا آفس سے رجوع کیا جائے۔ ضامن عباس نادرا آفس گیا تو پتہ چلا کہ اسکے دوشناختی کارڈ پہلے ہی بن چکے ہیں، اگرچہ دوسرے شناختی کارڈ کا نمبر مختلف ہے لیکن چہرہ ملتا جلتا ہے۔کارڈ درست کروانے کیلئے رشتے داروں کے شناختی کارڈ اور دیگر کوائف فراہم کیے جائیں۔

مزید خبریں :