07 مارچ ، 2012
کراچی…بھارت میں جاری ورلڈ سیریز ہاکی میں پونا اور بھوپال کے درمیان میچ جاری ہے جو جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔ اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں دلی نے پنجاب کو ہرادیا۔جالندھر میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ شیر پنجاب کے میتھیو ہاچکس نے 22 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا ئی، 40 ویں منٹ میں دہلی وزارڈ کے منوج انتل نے مقابلہ برابر کر دیا ، لیکن کھیل کے 63 ویں منٹ گرویندر سنگھ نے فیصلہ کن گول کرکے دہلی وزارڈکو 1۔2 سے فتح دلادی۔