پاکستان
07 مارچ ، 2012

سہیل ضیاء بٹ این آئی سی ایف سی ریفرنس کیس سے بری

لاہور…لاہور کی احتساب عدالت نمبر 2 نے این آئی سی ایف سی ریفرنس کیس میں مسلم لیگ نون کے رہنما سہیل ضیاء بٹ کو بری کردیا۔سہیل ضیاء بٹ کے خلاف 2001 میں این آئی سی ایف سی میں احمد مینشن سے 25 لاکھ روپے کی ڈیل کروانے کا الزام عائد تھا ، اس ڈیل میں ذاتی مفاد کا الزام شامل کیا گیا تھا۔ عدالت نے ڈیل میں ذاتی مفاد ثابت نہ ہونے پرسہیل ضیاء بٹ کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں :