07 مارچ ، 2012
اسلام آباد…خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں طالبات اور اساتذہ نے خواتین کے حقوق کیلئے اسلام آبادمیں ریلی نکالی۔ریلی کی شرکا نے نیشنل پریس کلب سے سپرمارکیٹ تک مارچ کیا، اس کااہتمام وفاقی نظامت تعلیمات اور غیرسرکاری تنظیموں نے کیاتھا۔ریلی کی شرکا کاکہناتھاکہ کئی کالے قانون خواتین کے حقوق کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔حکومت ونی، کاروکاری اور سوارہ جیسی فرسودہ روایات ختم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔