07 مارچ ، 2012
اسلام آباد…سینیٹ نے لیبر یونینکے حق میں صنعتی تعلقات کے نئے قانون کے بل کی متفقہ منظوری دیدی ہے۔وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہناہے کہ اس بل کی منظوری سے آجر اور اجیرکے درمیان پل قائم ہوگیاہے جبکہ سینیٹررضاربانی کہتے ہیں کہ مشرف دورکے کالے قوانین کامکمل خاتمہ کردیاگیاہے۔سینیٹ کااجلاس فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہوا۔سینیٹررضاربانی نے صنعتی تعلقات کابل دوہزاربارہ پیش کرتے ہوئے ایوان کوبتایاکہ سابق صدر پرویزمشرف کے آرڈیننس کے ذریعے رائج آئی آر او قانون 15مارچ کو اپنی مدت مکمل کرکے ختم ہورہاہے جس میں لیبرقوانین کو مسخ کر کے یونینزپرپابندی لگادی گئی تھی ۔ایوان نے بل کی متفقہ منظوری دیدی۔وزیر اطلاعات نے نیوزکانفرنس میں بتایاکہ سینیٹ سے منظوری کے بعد اس بل کو قومی اسمبلی سے منظور کرایاجائیگا جب کہ طلبہ یونینز پر پابندی کے خاتمے کے لیے صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔صنعتی تعلقات بل کے محرک سینیٹر رضا ربانی نے کہاہے کہ مزدروں کے حقوق اور ٹریڈیونینز کی بحالی کے لیے عملی قدم اٹھاکر آمر کے کالے قوانین کا خاتمہ کردیاگیاہے۔