کھیل
07 مارچ ، 2012

پاک بنگلہ دیش تین ون ڈے کراچی اور لاہور میں ہونے کا امکان

پاک بنگلہ دیش تین ون ڈے کراچی اور لاہور میں ہونے کا امکان

لاہور…پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ ماہ 3ون ڈے میچ کراچی اور لاہور میں کھیلے جا نے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کی کر کٹ ٹیم دورہ پاکستان میں 3ون ڈے کھیلے گی،16سے 26اپریل تک کھیلی جا نے والی اس سیریز کے میچ لاہور اور کراچی میں ہو نے کا امکان ہے،گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کر کٹ بورڈ کے سربراہ مصطفی کمال نے سیکورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا،9مارچ 2009ء میں لاہور میں سری لنکن کر کٹ ٹیم پر حملے کے بعد بنگلہ دیش پہلی ٹیم ہو گی جو پاکستان کا دورہ کرے گی،انٹرنیشنل کر کٹ کونسل بنگلہ دیش کے دورہ پاکستان کے بارے میں پہلے ہی کہہ چکی ہے،کہ یہ دونوں ملکوں کے درمیان کا معاملہ ہے۔اگر بنگلہ دیش پاکستان کا دورہ کرے تو آئی سی سی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :