07 مارچ ، 2012
لاہور…ریلوے میں جنرل مینیجر کی تعیناتی کے معاملے پر ریلوے کے وزیر غلام احمد بلور اوروزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ٹھن گئی ہے۔ وزیر ریلوے سعید اختر کوبطور جنرل مینجرواپس لانا چاہتے ہیں جبکہ حکومت انہیں ایک سال توسیع دینے کے باوجود جنرل مینیجر کا منصب نہیں سونپا۔وفاقی حکومت نے سابق جنرل مینجر ریلوے سعید اختر کو انوکھا کنٹریکٹ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے انہیں ایک سالہ کنٹریکٹ دیا گیا ہے تاہم ان کی نئی ذمہ داریوں اور شرائط ملازمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ایم ڈی پراکس جنید قریشی تاحکم ثانی بطورجی ایم اضافی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ سابق جنرل مینجر ریلوے سعید اختر چار مارچ کو ریٹائرڈ ہو گئے تھے جبکہ وزیر ریلوے انہیں بطورجی ایم واپس لانا چاہتے ہیں..