07 مارچ ، 2012
پشاور…خیبرپختونخوا کے گورنر بیرسٹر مسعود کوثر نے کہا ہے کہ فاٹا میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور اب ہم جمہوری طرزعمل اختیارکرکے آگے بڑھیں گے۔پشاور میں مہمندپریس کلب کے عہدے داروں کی تقریب حلف بردار ی سے خطاب میں گورنرنے کہاکہ جمہوری اقدار کے فروغ سے جمہوری معاشر ہ فروغ پاتا ہے۔جس میں تمام لوگ جمہوریت سے یکساں مستفید ہوتے ہیں۔گورنرکاکہناتھاکہ دہشت گردی کے نتیجے میں شہید صحافیوں کی دادرسی کے لئے عمومی پالیسی زیرغورہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی صحافیوں کے لئے رہائشی کالونیوں کی تعمیرکے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔