پاکستان
07 مارچ ، 2012

میڈیا نے وحید ہ شاہ کے تھپڑ کے معاملے کو اجاگر کیا،مشاہد حسین

کراچی…مسلم لیگ ق کے جنرل سیکریٹری مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ میڈیا نے وحید ہ شاہ کے تھپڑ کے معاملے کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہونی چاہے،قانون کے سامنے کوئی بڑا چھوٹا نہیں ہوتا۔کراچی ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سینیٹر الیکشن خوش اسلوبی سے ہوئے اور آیندہ عام انتخابات بھی پر امن طریقے سے ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان وفاق کے لئے ایشو نمبر ون ہے، اور چھوٹے صوبوں کو پورا حق نہ ملنے کا مائنڈ سیٹ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ جمہوری نظام کے تین بڑے ستون پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن ہیں اورا لیکشن کمیشن کا کردارپہلے اہم نہیں تھا لیکن اب اسے مضبوط کرنا ضروری ہے۔ سینٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ بطور سینیٹر آیندہ بھی مظلوم عوام کیلیے آواز آٹھاوں گا۔

مزید خبریں :