07 مارچ ، 2012
لاہور…پنجاب اسپورٹس فیسٹیول میں اسپیشل بچوں کے کھیلوں کے دوران ہاتھا پائی میں ملوث تین افراد کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی نے ایک ایک سال پابندی کی سفارش کر دی ہے۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں اسپیشل بچوں کے مقابلوں کے دوران اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندے غفار گجر ، ساہیوال ٹیم کے کوچ اظہار الحق اور مینجر اظہرنقوی کے درمیان شدید ہاتھا پائی ہوئی تھی جس پر اسپورٹس بورڈپنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی،کمیٹی نے ان جھگڑا کرنے والے تینوں افراد پر ایک ایک سال کی پابندی کی سفارش کی ہے۔ اظہارالحق پیشے کے لحاظ سے بس کنڈکٹر ہے۔ایک کنڈکٹر کو کوچ مقررکرنے پر ساہیوال کے اسکول کے ہیڈماسٹر کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔