پاکستان
08 مارچ ، 2012

الطاف حسین کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد

کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہندو وٴں کے مذہبی تہوار ”ہولی “ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ایک بیان میں ایم کیو ا یم کے قائد الطاف حسین نے کہاہے ایم کیوایم تمام مسالک و مذاہب کے ماننے والوں کا دل سے احترام کر تی ہے اور ا ن کے درمیان باہمی پیار ،محبت اور اخوت کے پیغام کو عام کر نے کیلئے اپنا عملی کردار ادا کررہی ہے۔الطاف حسین نے ایک بار پھر ہندو برادری ”ہولی “ کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو دلی مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں :