پاکستان
08 مارچ ، 2012

موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنا دیا، شیری رحمن

موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنا دیا، شیری رحمن

واشنگٹن… امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھاری معاشی نقصان کا سامنا ہے۔واشنگٹن میں خواتین کے عالمی دن کے بارے میں منعقد ہونے والی تقریب سے امریکہ میں پاکستان کی سفیر شیری رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 37 ہزار افراد نے جان کی قربانی دی،شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اب دفاتر اور عوامی مقامات پر ہراساں نہیں کیا جاتا، پاکستان میں موجودہ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنایا ہے، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خواتین کے بھی وہی حقوق ہیں جو مردوں کے ہیں، معاشرے میں خواتین کو مقام دلانے میں مردوں کا اہم کردار ہے ، پاکستان میں خواتین کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شرمین عبید چنائے نے آسکر ایوارڈ حاصل کرکے پاکستانی خواتین کا سر بلند کیا۔

مزید خبریں :