12 مئی ، 2013
لاہور…لاہور میں قومی اسمبلی کی تیرہ نشستوں میں سے پانچ کے حتمی نتائج سامنے آ گئے۔ تمام حلقوں پر مسلم لیگ ن کو کامیابی حاصل ہوئی۔سیشن کورٹ لاہور میں قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں کی ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی۔حلقہ این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 8ہزار945 زائد ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے 123 سے پرویز ملک 86ہزار260 ووٹوں کے مارجن سے جیت گئے۔ این اے 124 سے شیخ روحیل اصغر نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو 77ہزار170 ووٹوں سے شکست دی۔ این اے 125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق 39ہزار128 جبکہ این اے 128 سے مسلم لیگ ن کے افضل کھوکر 42ہزار752 ووٹوں کے مارجن سے کامیاب قرار پائے۔