08 مارچ ، 2012
ٹنڈومحمد خان… الیکشن کمیشن کی جانب سے وحیدہ شاہ کودوسال کے لئے نااہل قرار دئے جانے کے خلاف ٹنڈو محمد خان میں پیپلزپارٹی اور اس کی ذیلی تنظیموں کی اپیل پر شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے۔پولنگ اسٹاف پر تشدد کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹنڈو محمد خان کے حلقہ پی ایس 53 سے انتخاب لڑنے والی پی پی پی کی وحیدہ شاہ کو نااہل قرار دئے جانے کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ صبح میں کھلنے والی دکانیں اور کاروبار بند ہے،اندرون شہر چلنے والے رکشا،ٹیکسی اور لوکل بسیں بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔ہڑتال کے موقع پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔