پاکستان
12 مئی ، 2013

انتخابات کے بعد جیت کا جشن ، امیدواروں اور کارکنان کی ریلیاں

انتخابات کے بعد جیت کا جشن ، امیدواروں اور کارکنان کی ریلیاں

حیدرآباد…انتخابات کے بعد جیت کا جشن منانے کا مرحلہ بھی شروع ہوگیا،جتنے والے امیدوار اور کارکنان کہیں ریلیاں نکال رہے ہیں تو کوئی رقص کر کے اپنی خوشی کا اظہار کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی جلسوں ،پریس کانفرنس اور کارنر میٹنگ میں عوام سے وعدے کرنے والے امیدوارو ں کا انتظار آخر کار ختم ہوگیا ،لوگوں نے اپنے من پسند امیدواروں کو چنا اور نتائج بھی سامنے آگئے ، جس پارٹی کا امیدوار کامیاب ہوا۔ اس کے حامیوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی ، مسلم لیگ کی قومی اسمبلی میں واضح اکثریت پر حیدرآباد میں مسلم لیگی مرد وخواتین کارکنان سٹرکوں پر نکل آئے، ڈھول کی دھاپ پر رقص کیا بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔اور شکرانے کے نوافل ادا کیے ،نواب شاہ میں پیپلز پارٹی نے گزشتہ انتخابات کی طرح اس بار بھی ضلع کی تمام قومی و صوبائی نشستیں جیت لی ہیں ،پارٹی کارکن جیت کی خوشی سے سرشار نظر آرہے ہیں ،گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پر جوش جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اپنی جیت کی خوشیاں منارہے ہیں۔ ہزاروں کارکن مرکزی سیکرٹری جنرل پرویز خان خٹک کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے۔ اورجیت کی خوشی منارہے ہیں ، ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی گئیں ،چارسدہ میں قومی وطن پارٹی کے کارکنان نے گاڑیوں میں سوار ہو کر علاقہ رجڑ سے فاروق اعظم چوک تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے پارٹی کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے،ملک بھرمیں جیتنے والی جماعتوں کا جشن جاری ہے۔

مزید خبریں :