12 مئی ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے میکلوڈ روڈ پر ایک دکان میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا فرنیچر جل کر ضائع ہو گیا۔میکلوڈروڈ پر واقع ایک عمارت کی بالائی منزل میں فرنیچر کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ریلوے اسٹیشن کے قریب بھی ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی جس پر اہلخانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پا لیا۔