پاکستان
12 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف احتجاج کا نوٹس لے، عمرا ن خان

 الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف احتجاج کا نوٹس لے، عمرا ن خان

لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف عوام کے احتجاج کا نوٹس لیا جائے ۔ لاہورسے جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں بڑھتے ہوئے احتجاج میں دھاندلی کے عینی شاہد شرکت کررہے ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق دھاندلی میں الیکشن کمیشن کا عملہ اور پولیس بھی ملوث تھی ۔ عمران خان نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اپنے حق کیلیے لڑ رہے ہیں ، اوروہ ان کے اس عمل کو سراہتے ہیں،یہ ہے ہمارا نیا پاکستان ،الیکشن کمیشن اْن کے احتجاج پر فوری ایکشن لے ۔

مزید خبریں :