پاکستان
12 مئی ، 2013

برطانیہ نے حالیہ انتخابات کے انعقاد کوتاریخی قرار دیدیا

برطانیہ نے حالیہ انتخابات کے انعقاد کوتاریخی قرار دیدیا

لندن …برطانوی حکومت نے پاکستان میں حالیہ انتخابات کے کامیاب انعقاد کوتاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اہم موڑ قرار دیا۔ وزارت خارجہ کی منسٹر سعیدہ وارثی نے کہا کہ الیکشن میں 60 فیصد ٹرن آوٹ اور شفاف انتخابات پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ثابت ہونگے، نئی حکومت کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، دہشت گردی کے خطرے کے باوجود بہت بڑی تعداد میں مرد اور خواتیں ووٹ ڈالنے گئے جو خوش آئند بات ہے۔ اس سے پاکستان میں جمہوری اقدار مزید مضبوط ہوں گی، سعیدہ وارثی نے کہاکہ نئی حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہوگا، جن میں سول فوجی تعلقات، افراط زرمیں کمی، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور طالبان کی ممکنہ پیش رفت کو روکنا سرفہرست ہوں گے ۔

مزید خبریں :