پاکستان
12 مئی ، 2013

ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہاں سے رکا تھا، شہباز شریف

ترقی کا سفر وہیں سے شروع کرینگے جہاں سے رکا تھا، شہباز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت سنبھالنے کے بعد ترقی کا سفردوبارہ شروع کرینگے رائیونڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اشتعال انگیز زبان کے باوجود کارکنوں کا تحمل لائق تحسین ہے ، انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز تیارکریں ،شہباز شریف کا کہناتھاکہ عوام نے نواز شریف کی تجربہ کار قیادت اور پنجاب حکومت کی مثالی کارکردگی کو ووٹ دئیے ہیں ،دوسری جماعتوں کا دامن ان دونوں چیزوں سے خالی تھا۔

مزید خبریں :