پاکستان
08 مارچ ، 2012

پشاور: چار افراد کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ تہکال میں درج

پشاور… شاہین ٹاون پشاور میں چار افراد کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ تہکال میں درج کر لی گئی ہے۔ پشاور کے علاقہ شاہین ٹاون میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں بلال اور صبیح اللہ شامل ہیں۔ قتل کی ایف آئی آر فاطمہ نامی خاتون کی مدعیت پر نیلم خاتون کے خلاف تھانہ تہکال میں درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

مزید خبریں :