پاکستان
13 مئی ، 2013

کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد…انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے۔اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر سے ملنے والی دھاندلی کی شکایات کا جائزہ لیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آج کے اجلاس میں 25مئی تک کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جا ری کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گا ،تاہم اس سے قبل الیکشن کمیشن کامیاب ہونے والوں سے خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کرے گا،انتخابی اخراجات کی تفصیلات نہ دینے والوں کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کو پارٹی وابستگی ظاہر کرنے کیلئے تین دن کا وقت دیا جا ئے گا جبکہ اس وقت کا آغاز نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد شروع ہوگا۔

مزید خبریں :