پاکستان
13 مئی ، 2013

کراچی پاکستان اورپاکستان کراچی ہے، کوئی الگ نہیں کرسکتا،رانا ثناء اللہ

کراچی پاکستان اورپاکستان کراچی ہے، کوئی الگ نہیں کرسکتا،رانا ثناء اللہ

لاہور…ن لیگ کے رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ شہباز شریف کے علاوہ کوئی وزارت اعلیٰ کے منصب پر کوئی اور جچتا ہی نہیں ،شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، لاہور میں ہونے والا مظاہرہ صرف ممی ڈیڈی کلاس کا احتجاج ہے ۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔حکومت سازی کے لئے آزاد امیدواروں کی ساتھ رابطے شروع کر دیئے ہیں ۔سونامی آنے سے پہلے ہی تھم گیا،عمران خان کے سونامی کا پہلے ہی بیڑا غرق ہوچکا۔کراچی پاکستان اورپاکستان کراچی ہے، کوئی الگ نہیں کرسکتا۔

مزید خبریں :