13 مئی ، 2013
ملتان…پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عوام نے ہمیں اپوزیشن کا مینڈیٹ دیا ہے حلقہ این ۔ اے 230 سے میری ہار کی ذمہ داری آصف علی زرداری پر ہے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں اپوزیشن نے اپنا حق ادا نہیں کیا ہم نے موثر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 230 میں الیکشن کی دھجیاں اُڑائی گئی ہیں مجھ سے اور پاکستان تحریک انصاف سے الیکشن چھیننا گیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معاملہ ٹیک اپ کرنے کا کہا ہے ہم اپنا آئینی اور قانونی حق چاہتے ہیں اپنے حق کو صلب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری مجھے اگر ہتھکڑی لگوانا چاہتے ہیں تو لگوا دیں ، مروانا چاہتے ہیں تو مروا دیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کا دعویٰ کیا تھا میں الیکشن کمیشن کو آزمانا چاہتا ہوں کہ وہ کتنا شفاف ہے ایک شہری اپنا حق مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹرز کو نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان تحریک انصاف خبیر پختون خواہ میں سب سے بڑی جماعت بن کر اتری ہے۔ حکومت بنانے کے لئے غیر جمہوری کام نہیں کریں گے اور نہ ہی خرید و فروخت کریں گے۔