13 مئی ، 2013
برمنگھم…مسلم لیگ ن کی فتح پر برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھی ن لیگ کے کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ن لیگ کے کارکنوں نے امید ظاہر کی کہ وزارت عظمی سنبھالتے ہی میاں نوازشریف اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر بھی توجہ دیں گے اور انہیں حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو قائدا عظم کا پاکستان بنانے میں اوورسیز پاکستانی بھی ن لیگ کے قائد کی ہرممکن مدد کو تیار ہیں۔