08 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور ہائی کورٹ میں آئی ایس آئی کے سیاسی ونگ کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست گذار علم الدین ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جن سیاست دانوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لیے انھیں تاحیات نااہل قرار دیا جائے، اس کے علاوہ جنرل (ر)اسلم بیگ اورجنرل (ر)اسد درانی نے سیاسی کردار اداکیاان کے حلف کوغیرآئینی قراردیاجائے۔