انٹرٹینمنٹ
15 مئی ، 2013

یورپ : گلوکاری کے مقابلے ”یورووژن“کے سیمی فائنل کی ریکارڈنگ مکمل

یورپ : گلوکاری کے مقابلے ”یورووژن“کے سیمی فائنل کی ریکارڈنگ مکمل

لندن…یورپ کے سب سے بڑے گلوکاری کے مقابلے ”یورووژن“کے پہلے سیمی فائنل کی ریکارڈنگ ہوگئی۔ مقابلے میں یورپ کے 39 ممالک کے گلوکار حصہ لے رہے ہیں۔ 58ویں یوروویژن کے مقابلے سوئیڈن کے شہر مالمو میں منعقد کیے گئے ہیں۔ 39 ممالک میں سے 16 ملکوں کے گلوکار سیمی فائنل تک پہنچے ہیں جنھوں نے جیوری کے سامنے گلوکاری کا مظاہرہ کیا۔ جیوری نے اپنا ووٹ دیدیا ہے، فائنل تک پہنچنے والوں کا فیصلہ سیمی فائنل پروگرام ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ناظرین کے ووٹ ملا کر کیا جائے گا۔ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 16 مئی اور فائنل 18 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :