پاکستان
15 مئی ، 2013

ججز نظربندی کیس:پراسیکیوٹرنے پیروی سے معذرت کرلی

ججز نظربندی کیس:پراسیکیوٹرنے پیروی سے معذرت کرلی

اسلام آباد …اسلام آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ججز نظر بندی کیس میں پراسیکیوٹر سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی سے معذرت کرلی۔ وکیل سرکار سید محمد طیب ایڈووکیٹ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی پیروی سے معذرت کی ، پرویز مشرف کے وکیل رضوان عباسی بھی وکالت نامہ واپس لے چکے ہیں۔ نیا پراسیکیوٹر مقرر ہونے تک کیس میں تاخیر کا امکان ہے جبکہ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :