پاکستان
15 مئی ، 2013

الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے پر غور

الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز پر انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے پر غور

اسلام آباد…الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز پرلگے فنگر پرنٹ چیک کرنے پر غورمبینہ انتخابی دھاندلیوں کیخلاف لاہور اور دیگر شہروں میں احتجاج اور دھرنے جاری ہیں ، جبکہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز پر لگے فنگر پرنٹ چیک کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مبینہ دھاندلی والے حلقوں میں بیلٹ پیپرز پر لگائے گئے انگوٹھوں کے نشانات چیک کرنے پر غور شروع کردیا ہے،الیکشن کمیشن نے اس کے بارے میں مشاورت کے لئے چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا ہے۔دوسری جانب سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس شکایات کی صورت میں کسی بھی حلقے کے الیکشن کالعدم قرار دینے کے اختیارات ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو میں کنور دلشاد نے کہا کہ اب جعلی ووٹوں کی پہچان کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :