پاکستان
15 مئی ، 2013

دھرنے کے شرکاء کیلئے خوراک اور پانی کی بوتلیں فراہم کریں،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حق پر ست عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پرو زور اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنے کے ہزاروں شرکاء کیلئے رضاکارانہ طور پر فوڈ بکس اور پانی کی بوتلیں فراہم کریں ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی کے حق پرست عوام اپنی نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی ناانصافیوں اور ایم کیوایم کے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارنے کی سازش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے حق پرست عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ احتجاجی دھرنے کے شرکاء کیلئے کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کر دارادا کریں ۔دریں اثناء الطاف حسین نے ہنگامی بنیادوں پر مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنے دینے والے عوام خصوصاً خواتین اور بچوں کیلئے امدا د کر یں، دھرنے کے شرکاء کیلئے اوڑھنے اور بچھانے کا سامان، بچوں کا دودھ اور پیمپر ز Pampers وغیرہ برائے مہربانی فی الفور دھرنے کے مقام پر پہنچادیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اس کا اجر عطا فرمائے گا ۔

مزید خبریں :