پاکستان
08 مارچ ، 2012

وحیدہ شاہ کیس کے فیصلے سے پولنگ اسٹاف کا حوصلہ بڑھیگا،رانا ثناء اللہ

وحیدہ شاہ کیس کے فیصلے سے پولنگ اسٹاف کا حوصلہ بڑھیگا،رانا ثناء اللہ

لاہور… وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وحیدہ شاہ کیس کے فیصلے سے جمہوریت کو طاق بناکر لوگوں کے خلاف استعمال کرنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پولنگ اسٹاف کا حوصلہ اور طاقت بڑھے گی، عوام کا انتخابی عمل پر اعتماد بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھپڑ تھپڑ ہوتا ہے چاہے الٹے ہاتھ سے مارا جائے یا سیدھے ہاتھ سے، پیپلزپارٹی عدالتوں کے احکامات پر عمل کی بجائے ہڑتالیں کرکے ایشوز کو اسکینڈلائز کرتی رہی ہے۔

مزید خبریں :