16 مئی ، 2013
کراچی… امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت ایم اے جناح روڈ سے کراچی پریس کلب تک امریکہ مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں ،بزرگوں ،خواتین نے شرکت کر کے امریکہ سے اظہار بیزاری کیا۔ریلی کا آغاز امام بارگاہ خراسان سے ہوا جوایم اے جنا ح روڈ سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پر اختتام پزید ہوئی ریلی سے آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر محمد عابدی،علامہ صادق رضا تقوی سیکرٹری جنرل کراچی مجلس وحدت المسلمین، علامہ منور نقوی رکن نظارت آئی ایس او ،مولانا قاضی احمد نورانی نے شرکت کی۔شرکاہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ ۶۱ مئی کے دن باقائدہ ایک منظم سازش کے تحت دنیا بھر کے یہودیوں کو فلسطین کی پاک سر زمین پر لایا گیا اور یہاں کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و جبر کی انتہاہ کردی ایک طرف انکی زمینوں پر قبضہ کیا جاتا رہا تو دوسری طرف فلسطینیوں کے نوجوانوں کو اغواء کیا جاتا رہا ۔صادق رضا تقوی کا کہنا تھا آئی ایس او کو سلام پیش کرتا ہوں جو روز اول سے حقیقی دشمن کو عوام کے سامنے لاتے رہے ہیں ،قاضی احمد نورانی نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں بلکہ انسانیت کو سب سے زیادہ خطرہ امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل سے ہے، دنیا میں جہاں بھی دہشت گردی ہے اسکے پشت پر اسرائیل اور امریکہ ہے۔ محمد عابدی نے کہا کہ اسرائیل شرمطلق ہے اس سے خیر کی توقع کرنا بے وقوفی ہے۔