پاکستان
08 مارچ ، 2012

پنجاب:سرکاری زمین پر قابض غریبوں کومتبادل رہائش دینے کا اعلان

پنجاب:سرکاری زمین پر قابض غریبوں کومتبادل رہائش دینے کا اعلان

لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اراضی پر قابض غریب میاں بیوی کو مساوی ملکیت کی بنیاد پر مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا ہے۔ وراثت میں خواتین کو ان کا حق دلانے کے لئے سخت اقدامات اور پنجاب میں خواتین محتسب تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ پنجاب حکومت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں خواتین کنونشن کا اہتمام کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہات کا معاشرہ آج بھی عملی طور پر عورت کو اس کا وراثتی حق دینے کے لئے تیار نہیں۔ اراضی کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کے خاتمے کے لئیدیہات میں کمیٹی بنائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے شہروں اور دیہات میں سرکاری زمین پر قابض غریب افراد کو مالکانہ حقو ق دینے کا اعلان کیا۔ تاہم اس جائیداد میں میاں اور بیوی کا حصہ برابر ہو گا۔ کنونشن میں ٹیبلو بھی پیش کیا گیا جبکہ چوتھی جماعت کی بچی نے خوبصورت انداز میں تقریر کر کے حاضرین کے دل موہ لئے۔خواتین کنونشن میں امریکی قونصل جنرل ماریا نینا فائٹ، ماروی میمن، ارکان اسمبلی، پاک فوج، پولیس اور طالبات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔ جبکہ کنونشن کے انتظامی امور سمیت ٹریفک اور سیکیورٹی کے فرائض بھی خواتین نے ہی انجام دیئے۔

مزید خبریں :