پاکستان
17 مئی ، 2013

پشاور کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن،20افراد گرفتار

پشاور کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن،20افراد گرفتار

پشاور …پشاور پولیس نے نواحی علاقو ں میں سرچ آپریشنزکے دوران بیس سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار کرلئے۔ پولیس حکام کے مطابق متنی، بڈھ بیر اور سربند کے علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری ہیں۔ جس دوران مختلف علاقوں سے بیس سے زیادہ مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ جن سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمدہوئی ہیں۔ جمعرات کی شب متنی میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے شہر کے مختلف مضافاتی علاقوں میں آپریشنز کئے جارہے ہیں۔ جبکہ خیبر ایجنسی اور نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل سے آنے والے راستوں کی نگرانی بھی سخت کرکے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :