17 مئی ، 2013
لنڈی کوتل… خیبر ایجنسی کے قریب افغان سرحدی علاقہ مارکومیں نیٹوکنٹینرزپردہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستانی ڈرائیور اور کلینر ہلاک ہوگئے۔افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سرحدی علاقہ مارکو میں نیٹو کنٹینرز پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کنٹینر کا ڈرائیور اور کلینر موقع پر ہلاک ہوگئے ،فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے ،ہلاک ہونے والے ڈرائیو ر اور کلینر پاکستانی ہیں اور دونوں کا تعلق لنڈی کوتل سے ہے۔واقعہ کے بعد کچھ دیر کیلئے پاک افغان شاہراہ طورخم پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی ،افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کا سرچ آپریشن کرنے کے بعد ٹریفک بحال کردیا۔