17 مئی ، 2013
کراچی…ملک میں کھاد کی قلت پورا کرنے کے لیے، اس کی درآمد شروع ہوگئی ، 32 ہزار ٹن یوریا لے کر آج بحری جہاز گوادر پورٹ پہنچ گیا ہے۔ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں کھاد کی قلت کو پورا کرنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن یوریار درآمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں سے 80 ہزار ٹن درآمد کا ٹینڈر گزشتہ ماہ جاری ہوا تھاجس کے تحت 32 ہزار ٹن یوریا لے کر ایک جہاز قطر سے گوادر پورٹ پہنچاہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن کے مطابق 30 ہزار ٹن یوریا لے کر ایک اور جہاز قطر سے آئندہ ہفتے گوادرپہنچے جائے گا۔