17 مئی ، 2013
اسلام آباد…مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ انتخابی نتائج تسلیم نہیں کرتے ، ہمارے استعمال شدہ ووٹ کھیتوں ، نالوں اور گٹروں سے مل رہے ہیں ، جن سیٹوں پر رات میں جیت رہے تھے صبح وہاں ہارنے کا اعلان سنا انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔اس سے پہلے امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی ، ملاقات کے دوران امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں حکومت سازی کے عمل میں غیر جانبدار رہے گا۔