پاکستان
08 مارچ ، 2012

واہ کینٹ میں دھماکا بارود تلف کرنے سے ہوا، ڈی ایس پی

واہ کینٹ میں دھماکا بارود تلف کرنے سے ہوا، ڈی ایس پی

واہ کینٹ… واہ کینٹ میں آج دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ اسلام آباد سے تقریبا 30 کلومیٹر واہ کینٹ کے علاقہ میں دھماکہ آج صبح سنا گیا، مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ ، کینٹ ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں ہوا ، اس فیکٹری میں گولہ بارود کی تیاری کا کام ہوتا ہے، دھماکے کے بعد ، فیکٹری ایریا میں ایمبولنس گاڑیاں اور فائربریگیڈ والوں کو بلایا گیا ، قریبی مقام ٹیکسلا کے ڈی ایس پی نے بتایاہے کہ واہ فیکٹری میں بارود کا فضلہ ، دھماکے سے ضائع کیا گیا، اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید خبریں :