پاکستان
17 مئی ، 2013

این اے 250 کراچی پر فوج کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا، ڈی آراو

این اے 250 کراچی پر فوج کی تعیناتی کیلئے خط لکھ دیا، ڈی آراو

کراچی…ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جنوبی شاہد شفیق کا کہنا ہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250کے 43پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 19مئی کو ہوگی۔جبکہ پولنگ اسٹیشنز کا کنٹرول آج رات ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حاصل کر لیں گے۔جیو نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر شاہد شفیق نے بتایا کہ حلقہ این اے 250 کے 45 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کیلئے پریزائڈنگ افسران سمیت پولنگ اسٹاف کی تقرری کو حتمی شکل دے دی گئی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی عملے نے آج اپنی دستیابی کیلئے باقاعدہ حاضری لگادی ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق پر امن اور شفاف انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیاگیا ہے۔

مزید خبریں :