دنیا
17 مئی ، 2013

بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیرترین شخص بن گئے

بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیرترین شخص بن گئے

واشنگٹن…مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے سب سے امیرترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔اربوں ڈالرز کے مالک بل گیٹس کو پہلی بار سال 2007میں دنیا کا امیر ترین شخص قرار دیا گیا تھا۔اس سال بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت میں دس ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔جس کے بعد ان کے اثاثوں کی کل مالیت 72ارب 70کروڑ ڈالرزہوگئی ہے۔یو ں ستاون سالہ بل گیٹس ایک بار پھردنیا کے امیرترین شخص بن گئے ہیں۔بل گیٹس یہ اعزاز کارلوس سلم سے لینے میں کامیاب ہوئے ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت کم ہوکر 72ارب ایک کروڑ ڈالرز ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :