17 مئی ، 2013
اسلام آباد …مسلم لیگ ن کے رہنماچودھری نثار نے الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اگربرطانوی حکومت کچھ نہیں کرتی تو پاکستان وکلا کی ٹیم وہاں بھیجے۔ ان کاکہناہے کہ ستمبر تک زرداری کی تمام علامات صاف کر دیں گے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت میں چودھری نثار کاکہناتھاکہ الطاف حسین نے تین بارملک توڑنے کی بات کی ، اس پر حکومت،سیاسی جماعتوں اوراداروں کی خاموشی تشویش ناک ہے۔ ان کاکہناتھاکہ پہاڑ جیسے مسائل کھڑے ہیں لیکن اصلاحات کاایجنڈابھی موجودہے اورنیت بھی،کابینہ مختصر ہوگی۔چودھری نثار نے کہا کہ ملک میں زرداری والی نہیں حقیقی مفاہمت لائیں گے،تمام اداروں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔