پاکستان
17 مئی ، 2013

نواب وسان کی قتل کے مقدمے میں10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

نواب وسان کی قتل کے مقدمے میں10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی نواب وسان کی قتل کے مقدمے میں دس روز ہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت میں رکن قومی اسمبلی نواب وسان کے وکیل ضمیر گھمرو ایڈووکیٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔عدالت نے پیپلزپارٹی کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی کی دس روز تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔نواب وسان کے خلاف 11مئی کو پولنگ کے روز خیر پور میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

مزید خبریں :