17 مئی ، 2013
اوباڑو …اوباڑو میں اندھیرنگری چوپٹ راج انٹر میڈیٹ کا پرچہ دوسرے روز بھی کمرہ امتحان سے باہر آگیا امیدواروں نے گائیڈ اور باہر سے آنے والے مواد سے پرچہ حل کیا ایکسٹرنل نے مرغ مسلم کھا کر ایک بھی امیدوار کو کاپی کرتے ہوئے نہیں پکڑا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول اوباڑو اور گردو نواح میں جاری سکھر بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں بارھویں جماعت کا اردو کا پیپر صبح نو بجے کلاس روم میں تقسیم ہوتے ہی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے باہر آگیا اور بارہ بجے تک پیپر باہر سے حل ہوکر آتا رہی جبکہ رہی سہی اکثر طلباء نے کلاس روم میں پوری کر لی اور سرئے عام گائیڈوں کی مدد سے پوراپرچہ حل کرلیا جبکہ اس دوران تعجب کی بات یہ تھی کہ سینکڑوں طلباء و طالبات میں ایک بھی کاپی کیس نہیں ہے اور ناہی کسی کو نقل کرنے کے الزام میں کمرہ امتحان سے خارج کیا گیا بتایا جاتا ہے کہ امتحانی مراکز کو مرغ مسلم کھلائے جا رہے ہیں اور سرکار کے لئے آخری پیپر کے بعد گھومانے پھرانے کا بھی بندوبست ہے۔