17 مئی ، 2013
کراچی …کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے کی۔شاہ زیب قتل کے الزام میں گرفتار ملزمان شاہ رخ جتوئی،سراج تالپور،سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری عدالت میں پیش کئے گئے۔دوران سماعت ملزم سراج تالپور کے وکیل محمود قریشی نے بیانات پر جرح کی جو کل بھی جاری رہی گی۔